منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل‘لاہور سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بادلوں کی برسات

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/چنیوٹ/فیصل آباد/پارا چنار/گلگت(آئی این پی) بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے‘آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات کے نتیجے میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے‘ ایک زخمی ہو گئے ‘ بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا ۔

وفاقی دارالحکومت میں اتوار کو چھٹی اور سہانے موسم کے باعث پارکوں میں رش ‘ لوگ ہلکی بوندا باندی سے لطف اندوز ہوتے رہے ‘ گھروں میں پکوان کا خاص اہتمام ‘محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے،داتا کی نگری پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی بادل برس پڑے جس سے سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ پنجاب میں بارشوں کا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا ہے اوراسلام آباد،لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں ،گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سہانا ہوگیا،کالی گھٹاؤں اور تیز ہواؤں نے گرمی کی پیش رفت کو مات دے دی اورشہری نہال ہوگئے۔چھٹی کے دن موسم کو خوب انجوائے کرنے کی ٹھان لی۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بادل ابھی مزید 12گھنٹے برسیں گے جبکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی۔پنجاب کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے ہی گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہوا?ں کے ساتھ ہلکی بارش کو سلسلہ جاری ہے۔

تاہم چندایک مقامات پر آسمانی گرنے کے افسوس ناک واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ چنیوٹ کے نواحی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 16سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔دوسری جانب فیصل آبا دکے امین پورہ روڈ پر بھی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا ۔جبکہ ادھر وفاقی دارالحکومت اور ملک کے بالائی علاقوں میں موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لی ہے اور موسم سرد ہو گیا۔ سرد موسم اور ہلکی بوندا باندی میں اسلام آباد کی عوام نے پارکوں کا رخ کیا اور اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث عوام کی ایک بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کیا جبکہ گھروں میں خواتین نے بارش کے حوالے سے خصوصی پکوان تیار کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…