رحیم یار خان (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پانچ سالوں میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ تاریخ کا حصہ ہیں، خواجہ فرید یونیورسٹی کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے، یونیورسٹی کے وائس چانسلر مبارکباد کے مستحق ہیں، انتظامیہ اور اساتذہ یونیورسٹی کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ہفتہ کو شہبازشریف نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کا خواب 2015 میں دیکھا تھا، میں یونیورسٹی کے ذہین طلباء سے مل کر آیا ہوں، رحیم یار خان تاریخی شہر ہے، سندھ پنجاب کے سنگم پر واقع ہے، اعلیٰ تعلیم کیلئے علاقے میں یونیورسٹی قائم کر دی ہے، یونیورسٹی کے وائس چانسلر مبارکباد کے مستحق ہیں، جنوبی پنجاب میں پانچ سالوں میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ تاریخ کا حصہ ہیں، انتظامیہ اور اساتذہ یونیورسٹی کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے۔