جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ایک اور بڑا یوٹرن۔ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے،خیبرپختونخواہ حکومت نہ چھوڑنے کی استدعا وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، سراج الحق سے کیا منتیں کرتے رہے؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، آئندہ اتحاد اور حکومت میں شامل نہ کرنے کے اعلان کے بعد بڑا یوٹرن ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ایک بار پھر بڑا یوٹرن لیتے ہوئے جماعت اسلامی کے

سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کر دی ہے جس کے جواب میں جماعت اسلامی نے فیصلہ متحدہ مجلس عمل کی قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے گزشتہ روزاسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی مخلوط حکومت چھوڑنے کے فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پرویزخٹک نے استدعا کی کہ حکومت کی مدت میں کچھ ہی دن رہ گئے ہیں جس کے لئے پانچ سالہ رفاقت نہ چھوڑی جائے۔ امیرجماعت اسلامی کا موقف تھا کہ اب جماعت اسلامی سیاسی لحاظ سے ایم ایم اے کاحصہ ہے اور حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ایم ایم اے کا ہے اس لئے وہ ایم ایم اے سربراہی اجلاس میں وزیراعلیٰ کاموقف سامنے لائیں گے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے رواں ہفتے مخلوط حکومت چھوڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج اسلام آباد میں ہونے والے ایم ایم اے سربراہی اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے گزشتہ روزاسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی مخلوط حکومت چھوڑنے کے فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویزخٹک نے استدعا کی کہ حکومت کی مدت میں کچھ ہی دن رہ گئے ہیں جس کے لئے پانچ سالہ رفاقت نہ چھوڑی جائے۔ امیرجماعت اسلامی کا موقف تھا کہ اب جماعت اسلامی سیاسی لحاظ سے ایم ایم اے کاحصہ ہے اور حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ایم ایم اے کا ہے اس لئے وہ ایم ایم اے سربراہی اجلاس میں وزیراعلیٰ کاموقف سامنے لائیں گے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے رواں ہفتے مخلوط حکومت چھوڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج اسلام آباد میں ہونے والے ایم ایم اے سربراہی اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…