اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

چیف جسٹس کے حکم پر معطل ہونیوالی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ کا نیا کارنامہ، نوکری بچانے کیلئے کیا، کام کر دیا؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا، معاملہ چیف جسٹس تک پہنچ گیا

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی معطل وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کارنامہ سامنے آگیا، کروڑوں روپے کی اراضی ایل ڈی اے کو دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ وی سی نے ذاتی مفادات کی خاطر بغیر رقم کی ادائیگی اور ایل ڈی اے افسران کی طرف سے دیگر تحفظات دور کرنے کے وعدوں کی تحریری ضمانت لیے بغیراراضی ایل ڈی اے کے سپرد کر دی ہے۔

جیل روڈ سگنل فری منصوبے کے تحت حکومت نے سابقہ وی سی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو لب سڑک کئی کنال جگہ ایل ڈی اے کو دینے کی خواہش کی جس پر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی معاملے کو سنڈیکیٹ لے گئیں جس نے اپنی 58 ویں میٹنگ میںفیصلہ کیا کہ اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اراضی دینے کے بعد یونیورسٹی کو ہونے والے نقصان اور فائدے کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے۔جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر نورین قریشی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے قرار دیا کہ اگر اراضی کی حوالگی انتہائی ناگزیر ہے تو اس کے عوض سکیورٹی ، ماحولیات اور مالی ازالہ کے معاملات تحریری طور پر ضمانت لے کر طے کیے جائیں ۔ تاکہ اراضی دینے سے یونیورسٹی کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔جس کے بعد سنڈیکیٹ نے اپنے 59 ویں اجلاس میں کسی قانون ضابطہ کی پرواہ کیے بغیر اراضی حکومت کو دینے کی منظوری دے دی ، جبکہ ذرائع کے مطابق اس اجلاس کا کورم بھی پورا نہ تھا ، لیکن ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اپنی وائس چانسلر کی سیٹ بچانے کے لیے کروڑوں روپے کی یونیورسٹی کی اراضی بغیر کسی معاوضے کے حکومت کو دے دی ،یونیورسٹی کی سٹاف ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان پنجاب یونیورسٹی کے اراضی دینے کے معاملے کی طرح اس پر بھی از خود نوٹس لیں، اور ذمہ ادران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…