لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر و وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازوں نے 5 برس میں عوام کی خدمت کی بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں
ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوں میں بستی ہے، خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت آئندہ انتخابات میں فتح حاصل کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مردان میں ہونے والے جلسے میں شہباز شریف نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔