اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے مجھے 50 میسجز کیے اور اپنی غلطیاں مانیں۔لیکن اب مجھے نواز شریف پر اعتبار نہیں ، آصف زرداری کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بار پھر پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے انہوں نے نوا ز شریف کے ساتھ کسی بھی قسم کے سمجھوتے اور معاہدے کے
امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابل اعتماد قرار دیا ہے۔ آصف زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ نواز شریف نے مجھے 50 میسجز کیے اور اپنی غلطیاں مانیں۔لیکن اب مجھے نواز شریف پر اعتبار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان میں ، میں نے نواز شریف کے ان دوستوں کو مخاطب کیا تھا جو اسٹیبلشمنٹ میں لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ہے اور وہ نوازشریف کے داماد کے پیٹی بھائی تھے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دوستیاں وہاں ہوتی ہیں جہاں وفاداری ہو۔انہوں نے نواز شریف کے روئیے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اُن کے ساتھ جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے صرف سیاسی ہم آہنگی تھی لیکن نوازشریف نے جمہوری رویہ نہیں اپنایا۔آصف زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ نواز شریف نے مجھے 50 میسجز کیے اور اپنی غلطیاں مانیں۔لیکن اب مجھے نواز شریف پر اعتبار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان میں ، میں نے نواز شریف کے ان دوستوں کو مخاطب کیا تھا جو اسٹیبلشمنٹ میں لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ہے اور وہ نوازشریف کے داماد کے پیٹی بھائی تھے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دوستیاں وہاں ہوتی ہیں جہاں وفاداری ہو۔انہوں نے نواز شریف کے روئیے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اُن کے ساتھ جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے صرف سیاسی ہم آہنگی تھی لیکن نوازشریف نے جمہوری رویہ نہیں اپنایا۔