لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت سے قبل آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف جسٹس نے وہاں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور وہاں فراہم کی جانے والی
سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ چیف جسٹس نے مینٹل ہسپتال میں بھارتی خاتون کی موجودگی کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے کہا ”یہ خاتون یہاں کیا کررہی ہے؟ بھارتی ایمبیسی سے رابطہ کرکے اسے واپس بھجوائیں“۔خیال رہے کہ مذکورہ بھارتی خاتون مینٹل ہسپتال میں گزشتہ کافی عرصے سے زیر علاج ہے ۔