اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد گزشتہ روز مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عوام خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی۔اسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے وکیل نے ایک بہت دلچسپ کام اور عدالت میں نواز شریف اور اپنے کیس میں فرق بیان کیا
اور کہا کہ نواز شریف کو تو اثاثوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے لیکن خواجہ آصف کا کیس مختلف ہے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے کیس میں یہ بات تحریر ہے کہ خواجہ آصف نے نا اہلی سے بچنے کے لئےنواز شریف کے جرم کو مانا ہے اور کہا ہے کہ میرا کیس نواز شریف سے مختلف ہے ا س لیے میرے ساتھ نرم رویہ اپنایا جائے ۔