لاہور(پ ر)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل کرنے کے بعد ملک بھر میں یہ چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آخر عمران خان کو پہلے سے ہی یہ کیسے علم ہو گیا تھا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے ۔واضح رہے کہ دورہ لاہور کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اس بات کی پیشگوئی کی تھی کہ مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے اور اس کے فوراً بعد
وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے تھے ۔ ان کے اس بیان پر پورے ملک میں پہلے ہی دن سے بحث و مباحثہ جاری تھا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ عمران خان کو وقت سے پہلے ہی یہ کیسے معلوم ہوگیا تھا کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے ۔واضح رہے کہ خواجہ آصف کا شمار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ 1993سے مسلسل 5مرتبہ لگاتار کامیاب ہوتے آئے تھے۔
اب سمجھ میں آیا کہ نیازی صاحب کس وکٹ کی بات کر رہے تھے ۔۔۔ لیکن وقت سے پہلے ان کو پتہ کیسے چل جاتا ہے ؟ pic.twitter.com/nM9jur5QBC
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) April 26, 2018
جج صاحبان نے بھاری دل کے ساتھ فیصلہ سنایا ۔۔۔ “اوپر والے” کو یہی منظور تھا …. pic.twitter.com/B9r582f7vY
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) April 26, 2018