شیخوپورہ (آن لائن ) شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رحمان گارڈن میں نوا ز لیگ کے ایم پی اے کے قریبی عزیز نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ایک خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیا خاتون اور اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکی دی کہ اگر تم نے عدالت میں ہمارے حق میں بیان نہ دیئے تو جان سے مار دینگے تھانہ فیکٹری ایر یا پولیس نے تشدد کی شکارخاتون فرزانہ نوید کی درخواست پر گلفام امین منڈا اس کے نامعلوم مسلح گارڈزکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
مگر سیاسی دباؤ کی وجہ سے پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی جس پر خاتون نے ملزمان کی عدم گرفتاری کی خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر خود سوزی کی دھمکی دے دی ہے دوسری طرف با اثر ملزمان نے خاتون سے صلح کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے اور ساتھ یہ بھی دھمکی دی ہے کہ اگر صلح نہ کی تو اس کو علاقہ بدر کردیا جائے گا بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد نوید کی بیوی فرازنہ نوید کے گھر رات 9کے قریب لیگی ایم پی اے کے کزن گلفام امین منڈا مسلح پسٹل اور اپنے تین کس نامعلوم آتشیں اسلحہ سے لیس گا رڈذ کے ہمراہ چادراور چار دیواری کا تقد س پامال کرتے ہو ئے ہلہ بول دیا جہاں انہوں نے خاتون اور اس کی جوا ں سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور دھمکی دی کہ اگر تم نے مقدمہ نمبر 165/18کی بابت عدالت میں بیان نہ دیئے تو تم کو اور تمھاری فیملی کو جان سے مار دینگے بعد ازں وہ ما ں بیٹی کو گندی اور غلیظ گا لیاں اور دھمکیا ں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے پو لیس مقدمہ درج کرنے کے با وجود ملزمان کے خلاف تا حال کو ئی کاروائی نہیں کی جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہو ئے متاثرہ خاندان کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے ۔