منڈی بہاؤ الدین(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔منڈی بہاالدین کے علاقے ملک وال میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہمرا پارٹی ورکرز سے خطاب کے دوران ندیم افضل چن نے کہا کہ میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے نہیں ہوا تھا بلکہ میرا دادا بھی رکن قومی اسمبلی تھا اور خاندان کے دیگر افراد بھی اسمبلی کے 5 سے 6 مرتبہ رکن اسمبلی رہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے نظریے سے زیادہ عوام پیارے ہیں، میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے نہیں ہوا تھا۔ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتا تھا، پنجاب کبھی پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا لیکن اس پر نواز شریف نے قبضہ کیا اور میں بلاول بھٹو کو کہتا تھا کہ اپوزیشن کریں۔انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور کسانوں کی حالت دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا۔پی پی پی کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ ضیاالحق کے دور میں کوڑے کھانے والے کارکنان اور جیلوں میں جانے کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے تو میرے والد سے سیاست میں آتے وقت جو وعدہ کیا تھا اس لیے اگر اس نظریے کا نام شرجیل میمن ہے تو میں معافی چاہتا ہوں لیکن اگر نظریہ بھٹو تھا تو میں کل بھی بھٹو والا تھا اور آج بھی بھٹو والا ہوں۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میرے والد کہتے تھے کہ بیٹا عمران خان کا ساتھ دو۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو عمران خان کے علاوہ کوئی ایکسپوز نہیں کرسکتا ہے اور اگر بینظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے خواب عمران خان پورا کررہا ہے تو ندیم افضل چن غیر مشروط عمران خان کا سپاہی بن کر کام کریگا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ندیم افضل چن ندیم کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پوری پارٹی خوش ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے نہیں ہوا تھا بلکہ میرا دادا بھی رکن قومی اسمبلی تھا