کراچی (نیوز ڈیسک) پانی کے مسائل پر ہونے والے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو لوگوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں پانی کی عدم دستیابی اور مسائل پر وہاں کے عوام احتجاج کر رہے تھے، ڈاکٹر عامر لیاقت اس احتجاج میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے اور مظاہرین میں شامل ہو گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما کی طرف سے کی جانے والی گفتگو پر وہاں موجود کچھ مشتعل ہو گئے
اور بدمزگی پیدا ہو گئی۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے آ کر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو لوگوں کے چنگل سے چھڑایا اور انہیں موٹر سائیکل پر وہاں سے روانہ کر دیا۔ اس سارے معاملے پر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پانی کے سلسلے میں ہونے والے احتجاج میں شریک ہونے کے لیے آئے تھے، نعرے بازی کی وجہ سے بدمزگی پھیلی لیکن عامر لیاقت پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی تصادم ہوا ہے، پولیس نے وہاں سے انہیں باحفاظت نکال دیا۔