ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے مزید 2اہم رہنماؤں کی تحریک انصاف میں آج شمولیت،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان (آج) سرگودھا کا دورہ کریں گے ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین ندیم افضل چن اور پی پی کے اہم رہنما مہر خالق داد پریہار پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ( آج) بدھ کو سرگودھا پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ندیم چن اور پی پی کے ایم پی اے کے امیدوار مہر خالق داد پریہار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ندیم افضل چن نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم یہ کہا گیا تھا کہ وہ باضابطہ اعلان سرگودھا میں عمران خان کے دورہ کے موقع پر کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جس بڑی وکت گرنے کی بات کر رہے تھے وہ یہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…