بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میں ابھی تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا، شمولیت کی خبروں کا ڈراپ سین، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ندیم افضل چن نے بڑا سرپرائز دے دیا، کھلاڑی ششدر

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے اپنی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں ابھی تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور باقی کوئی اور میرا اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ابھی تک پیپلز پارٹی کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ تحریک انصاف کے جھنڈے والا اکاؤنٹ میرا نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن ان کے اس پیغام سے حیران رہ گئے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ابھی میں نے تحریک انصاف میں شمولیت نہیں کی ہے، تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان میں 25 اپریل کو کروں گا، چند روز قبل سامنے آنے والی خبروں کے مطابق ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والی خبر کے مطابق چن فیملی نے سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین کی قومی و صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کے ٹکٹ کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں مطالبہ کر دیا ہے لیکن ٹکٹ کے معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگر معاملات طے ہو جاتے ہیں تو پنڈمکو کے عمران خان کے دورہ کے موقع پر چن فیملی کی طرف سے باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ندیم افضل چن کے ساتھ بھلوال کے حلقہ پی پی 73 سے سابق امیدوار خالد دادپڑھار نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جس کی انہوں نے تصدیق کر دی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم چن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی

جس پر ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے عہدہ سے مستعفی ہو گئے تھے کہ اخلاقی طور پر میں اب اس عہدے کا حق دار نہیں ہوں لیکن میں پارٹی ورکر کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا، لیکن اب ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں منڈی بہاؤالدین آنے کی دعوت دی ہے۔

جب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ندیم افضل چن کی ملاقات کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنا پیغام جاری کیا تو ایک نجی ٹی وی چینل نے تصدیق کے لیے ندیم افضل چن سے رابطہ کیا اور ان سے تحریک انصاف میں شمولیت بارے پوچھا، جس کی ندیم افضل چن نے تصدیق کر دی اور کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دی ہے، عمران خان 25 یا 26 اپریل کو ندیم افضل چن کے گھر جائیں گے جہاں وہ باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…