منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عدلیہ کو ہرکام میں مداخلت کرنا پڑی، سرا ج الحق

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(آئی این پی) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتیں جب اپنے فرائض پورے نہ کریں تو پھر عدالت سمیت دوسرے اداروں کی مداخلت کی جگہ بن جاتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپشن میں لپٹے لوگ ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جارہے ہیں اور دوسری جانب بدقسمتی یہ ہے کہ ہم بھی ووٹ اس کو دیتے ہیں جنہیں الیکشن سے قبل گالیاں دیتے نہیں تھکتے، جب تک کرپٹ حکمران عرش پر اور عوام فرش پر ہیں حالات

بہتر نہیں ہوسکتے۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردوں کے نرغے میں ہے ۔ حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عدلیہ کو مداخلت کرنا پڑی، اگر حکومت اپنے فرائض پورے نہ کرے تو پھر عدالتوں سمیت دیگر اداروں کو مداخلت کی جگہ مل جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو حکمرانوں کے چنگل سے باہر لے آئے ہیں اب 2018 کے انتخابات میں جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بجائے ایم ایم اے کا پلیٹ فارم بنائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…