راولپنڈی(آن لائن)45ارب روپے کی لاگت سے شہر میں جدید سفری سہولیات کے لئے بننے والے میٹرو بس سروس 3سال میں خستہ حالی کا شکار ہو گئی منصوبے کی تکمیل کے بعد سے اب تک میٹرو بس سٹیشنوں کی ٹپکتی چھتیں تاحال مرمت نہ ہو سکیں جبکہ نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث میٹرو ٹریک کے نیچے سے گزرنے والے موٹر سائیکل ، سائیکل سواروں اور پیدل افراد کے کپڑے ناپاک ہونے لگے پیر کی علی الصبح راولپندی میں ہونے والی بارش سے میٹرو سٹیشن سے پانی ٹپکنے لگاچھتیں ٹپکنے کے
باعث انتظامیہ نے شمس آباد،فیض احمد فیض اوروارث خان سمیت بعض میٹروسٹیشنوں پر اضافی بالٹیاں رکھ دیں جبکہ چھتوں سے ٹپکنے والے بارش کے پانی سے بھر جانے کے باعث پانی میٹرو سٹیشن تالاب کا منظر پیش کرتے رہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میٹرو ٹریک پر نکاسی اور ٹریک کا لیول درست نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران جمع پانی سے بسوں کی ٹائروں سے مری روڈ پر گرنے والے پانی سے شہری مسلسل بری طرح متاثر ہوتے ہیں لیکن انتظامیہ کی جاب سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔