اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکز کے ساتھ ساتھ اب صوبوں میں بھی نگران حکومتوں کے قیام کے لیے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے اور اس کے لیے بعض نئے نام بھی سامنے آگئے ہیں جبکہ اچھی شہرت والے ان افراد کو بھی نگران حکومتوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ماضی کی نگران حکومتوں کا بھی حصہ رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کے لیے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے مشترکہ طور پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس( ر )تصدق حسین جیلانی نام دے دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن
کی طرف سے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس( ر) شاکر اللہ جان کا نام تجویز کیا گیا ہے اور یہ دونوں اس وقت تک موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں۔سابق گورنر سٹیٹ بینک عشرت حسین اور سابق وزیر تجارت عبد الرزاق داؤد بھی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ مقتدر ادارہ کی کلیئرنس تمام امیدوار وں کے لیے لازمی ہوگی ۔مرکز میں نگران وزیراعظم کے لیے عبد الرزاق داؤد بھی تحریک انصاف کی فہرست میں بطور نگران وزیراعظم شامل ہیں دوسری طرف ڈاکٹر عشرت بھی ہیں۔