اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں دیر سے شمولیت کیوں اختیار کی؟آپ نے اتنی لیٹ شادی کیوں کی؟مارننگ شو میں جب معروف میزبان صنم بلوچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا تو انہوں نے سوال کے جواب میں ایسا سوال کر دیا کہ صنم بلوچ کو جان چھڑانی مشکل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو کی معروف میزبان صنم بلوچ نے
اپنے پروگرام میں تحریک انصاف میں حال ہی میں شامل ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کو مدعو کر رکھا تھا ۔ پروگرام کے دوران صنم بلوچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سوالات کئے۔ صنم بلوچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا کہ آپ نے پی ٹی آئی کو ہی جوائن کیوں کیا جس پر جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جو مافیا کے خلاف ہے جو کرپشن کے خلاف ہے اور بس صرف پاکستان اور عمران خان ۔ صنم بلوچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے دوسرا سوال پوچھا کہ اگر یہی بات ہے تو پھر اتنا دیر سے کیوں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے پہلے کیوں شمولیت اختیار نہیں کی ۔جس پر عامر لیاقت نے صنم بلوچ سے سوال کر دیا کہ آپ نے اتنی دیر سے کیوں شادی کی پہلے کیوں نہیں کی؟صنم بلوچ ڈاکٹر عامر لیاقت سے اس سوال کی ہر گز توقع نہیں کر رہی تھیں جس پر انہوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے پی ٹی آئی میں دیر سے شمولیت اختیار کرنے اور میری شادی کے بیچ کیا تعلق ہے؟جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ آپ نے مجھ سے سوال پوچھا کہ پی ٹی آئی میں دیر سے کیوں آئے تو میں کہنا چاہوں گا کہ کبھی کچھ فیصلے دیر سےکرنےپر صحیح ثابت ہوتے ہیں، جیسے آپ کی شادی کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا اسی طرح میرا بھی یہ فیصلہ اچھا ثابت ہو گا۔ صنم بلوچ نے
اس پر کہا کہ شادی کے فیصلے کبھی کبھی غلط بھی ثابت ہو تے ہیں۔ آپ جیسے پہلے کسی اور پارٹی میں تھے وہ آپ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، آپ نے پھر وہ پارٹی چھوڑ دی۔ صنم بلوچ کی اس بات پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ میں پہلے بچپن میں نیکر بھی پہنا کرتا تھا۔