پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف اب ایسا کیا کام کر رہے ہیں جو عرصہ پہلے چوہدری ظہور الہی نے کیا تھا؟ عام انتخابات کے بعد پنجاب میں ن لیگ کی نہیں بلکہ کس کی حکومت ہو گی؟ حامد میر نے حیرت انگیز پیش گوئی کر دی

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین کی کتاب سچ تو یہ ہے کی تقریب رونمائی میں سینئر صحافی و معروف کالم نگار حامد میر اور کئی نامور صحافیوں نے شرکت کی، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو تھے، کتاب رونمائی کی اس تقریب میں شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔ سینئر صحافی حامد میر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ناشتے پر طاہر خلیل کے ساتھ بیٹھا تھا

اور انہوں نے مجھ سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 2018ء کے انتخابات کے بعد حکومت بنا لے گی؟ سینئر صحافی نے کہا کہ اس پر میں نے ان کی طرف دیکھا اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ جس پر طاہر خلیل نے ایک اور سوال پوچھا کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ تو مل ہی جائے گی۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اس کا میں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی شاید نہ ملے اور ممکن ہے کہ یہاں پر بھی کوئی عبدالقدوس بزنجو آ جائے، کیونکہ یہ ایک شخص کا نام نہیں ہے بلکہ یہ سوچ بن چکی ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ آج کل ووٹ کو عزت دینے کی بات ہو رہی ہے، یہ بات چوہدری ظہور الہی نے شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء کے انتخابات کے بعد جو زمانہ تھا اس کا ذکر چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں بھی کیا ہے، جو لوگ اس وقت فوجی حکومت کو یہ مشورہ دے رہے تھے کہ پاکستان کی عوام نے جس شخص کو اکثریت دلوائی ہے اقتدار اس کے حوالے کر دیں تو ان لوگوں میں چوہدری ظہور الہیٰ بھی شامل تھے جو اس وقت اسٹیبلشمنٹ کو یہ سمجھا رہے تھے کہ ووٹ کو عزت دو۔ چوہدری شجاعت حسین کی کتاب سچ تو یہ ہے کی تقریب رونمائی میں سینئر صحافی و معروف کالم نگار حامد میر اور کئی نامور صحافیوں نے شرکت کی، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو تھے، کتاب رونمائی کی اس تقریب میں شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…