پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

2008 کا الیکشن فکس تھا،مشرف کو افتخار چوہدری کی شکایت کس نے لگائی؟ جمالی کتنے بجے سو کر اٹھتے تھے؟چوہدری شجاعت کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی) مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے پرویز مشرف سے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی شکایت کی۔ کتاب ’’سچ تو یہ ہے‘‘ میں چوہدری شجاعت حسین نے اپنے دور حکومت میں پیش آنے والے بڑے واقعات کی منظرکشی کی ہے۔چوہدری شجاعت نے کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف سے افتخار چوہدری کی شکایت شوکت عزیز

نے کی اور افتخارچوہدری کی بحالی پر پرویز مشرف کو مشورہ دیا کہ انہیں ’’جپھا‘‘ڈال لیں لیکن دونوں کے ارد گرد موجود لوگوں نے صلح کا موقع گنوایا۔مسلم لیگ(ق)کے صدر نے کتاب میں لکھا کہ پرویز مشرف کے نزدیک میر ظفراللہ جمالی بہت سست تھے اور وہ کہتے تھے کہ وزیر اعظم صاحب تو 12 بجے سو کر اٹھتے ہیں اور پرویز مشرف کے اعتراضات پر ظفراللہ جمالی کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔چوہدری شجاعت نے لکھا کہ نواز شریف آصف زرداری کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ بنوانا چاہتے تھے تاہم جھوٹا مقدمہ بنانے سے انکار کر دیا تھا جب کہ آصف زرداری نے 2011 میں کہا کہ آپ کی وجہ سے آج صدر پاکستان ہوں۔ اپنی کتاب میں چوہدری شجاعت حسین نے مزید لکھا کہ لال مسجد واقعے کے بارے میں سوچ کر آج بھی پریشان ہوجاتا ہوں۔چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں دعوی کیا کہ 2008 کا الیکشن فکس تھا اور امریکا بینظیر بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا تھا۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب میں لکھا کہ نواز شریف کے دوسرے دور اقتدار سے قبل میاں شریف ان کے گھر آئے اور انہوں نے نواز شریف کے وزیراعظم بننے پر پرویز الہی کو وزیراعلی بنانے کا کہا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…