منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بارش، آئندہ دو روز میں مزید ابررحمت کی پیشگوئی

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) بارش برسانے والا انتہائی طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہونے سے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،آئندہ تین روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان،مری کے مختلف علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے گرمی نے ڈیرے جمائے ہوئے تھے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار تھے۔

تاہم اب گرمی سے مرجھائے چہروں کیلئے خوشخبری ہے کہ پاکستان میں بارش برسانے والا انتہائی طاقتور مغربی سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے باعث بدھ تک ملک کے مختلف علاقوں میں انتہائی تیز ہوا ئو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ اتوار کو اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، حسن ابدال اور صوابی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جب کہ آزادکشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم، ہٹیاں بالا،باغ، لیپہ اور گریز میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔گلگت بلتستان میں بھی بارش اورپہاڑوں پربرفباری نے ایک بار پھر سردی کو لوٹا دیا ہے۔چلاس اور استور میں وقفے وقفے سے بارش جاری ، نانگاپربت، بابو سرٹاپ اور بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری سے سردی بڑھ گئی ہے۔صوابی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ ایبٹ آباد میں گہرے بادلوں کاراج ہے۔محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، جنوبی پنجاب، کوئٹہ، قلات، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری اور گلیات میںبدھ تک وقفے وقفے سے شدید بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے ، طوفانی بارشوں کی وجہ سے مری کے مختلف علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، تاہم بارشوں کے بعد مری میں پانی کی قلت کا کافی حد تک خاتمہ ہو جائے گا۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اٹک میں تیز ہواوں کے بعد موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گردونواح کے ندی نالے پانی سے بھر گئے موسلا دھار بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔کامرہ کینٹ میں بھی تیز آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچاہے، جبکہ آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور سیاح سائن بورڈز وغیرہ کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔خیبرپختونخوا،فاٹا،اسلام آباد،بالائی پنجاب میں منگل تک کہیں کہیں بارش کاامکان ہے ۔ بالائی سندھ میں( آج ) پیر سے چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان جب کہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی، جنوبی پنجاب میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…