منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پاکستانیوں نے یو اے ای کے شاہی خاندان کو بھی نہ بخشا، ایسا چونا لگا دیا کہ شاہی خاندان کی اہم شخصیت نے فوری طور پرچیف جسٹس اور آرمی چیف سے مدد طلب کر لی، شاہی خاندان کو چونا لگانے والا پاکستانی کون نکلا؟

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مالیاتی اداروں اور کاروبار میں آئے روز فراڈ کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں مگر اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ جس نے پاکستان بھر کو چونکا کے رکھ دیا ہے۔ ایک پاکستانی واچ کمپنی کے مالک نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کو چونا لگا دیا ہے اور بات صرف یہیں تک رہی بلکہ فراڈ کا شکار ہونے والے شاہی خاندان کے

معروف تاجر سہیل الزیرونی نے پاکستا ن کے صدر مملکت، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔ سہیل الزیرونی نے کہا کہ پاکستانی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ فراڈ کر کے آنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کریں. انہوں نے بتایا کہ واچ کمپنی کے مالک کے خلاف کراچی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی لیکن ایک انتہائی اہم سیاسی شخصیت نے اس ایف آئی آر کو نہ صرف تبدیل کروایا بلکہ شاہی خاندان کے کئی افراد کو دھمکایا بھی اور کہا کہ ہم آپ کو کراچی میں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سہیل الزیرونی کے اس خط کے بعد پاکستان کے اہم ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور واچ کمپنی کے مالک شکیل احمد سمیت 211افراد کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، فہرست میں کراچی کی تین شخصیات، خیبرپختونخواہ کی 11شخصیات اور پنجاب کے 21تاجر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شاہی خاندان کے فرد کے خط کے بعد تیار کی گئی فراڈیوں کی فہرست کے بعد جلدان افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یو اے ای میں کاروبار اور نوکریاں کر رہی ہے جبکہ دبئی میں پاکستانیوں نے رئیل اسٹیٹ میں بہت زیادہ انویسٹمنٹ کر رکھی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات سے ایسا خط وہ بھی کسی شاہی شخصیت کی جانب سے پاکستان کی ذمہ دار اہم شخصیات کو بھیجا گیا ہے۔ سہیل الزیرونی کے خط کے بعد ان فراڈیوں کے خلاف اہم ادارے متحرک ہو چکے ہیں اور خبر ہے کہ ایک فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے جس میں شامل ناموں کے خلاف جلد بڑا کریک ڈائون کیا جائے گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…