منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

بھارت مذاکرات سے راہِ فرار اختیار کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن بھارت راہ فرار اختیار کررہا ہے،بھارتی مظالم نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کامکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ، ع فی الوقت بھارت کے ساتھ کوئی اہم پیشرفت متوقع نہیں ہے،المی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے زخمی افراد کا دنیا کے کسی بھی ملک میں علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان بھارتی فوج کے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارتی افواج نے صرف 2 سے 3 دن کے اندر 20 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، شہدا کی عمریں 19 سے 27 سال تھیں اور ان میں حفاظ کرام اور ایم فل اسکالرز بھی شامل تھے، ان ہی دو روز میں بھارتی افواج نے پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کرکے 40 افراد کو بینائی سے محروم کیا اور 3 سو سے زائد نہتے کشمیری زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کے مظالم نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہا ہے اور ان کا حوصلہ توڑنے کے لئے ان پر مظالم ڈھا رہا ہے جس کی پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، پاکستان نے بھارتی مظالم کے جواب میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے بھارتی فوج کے مظالم سے زخمی ہونے والے افراد کے لئے دنیا کے کسی بھی ملک میں علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس بلائے جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ کابینہ نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے دنیا کے اہم ممالک میں نمائندہ وفود بھیجے گا۔

پاک بھارت دو طرفہ جامع مذاکرات کے حوالے سے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مذاکرات سے نہیں بھاگ رہا بلکہ ہروقت تیار ہے لیکن بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے، فی الوقت بھارت کے ساتھ کوئی اہم پیشرفت متوقع نہیں ہے۔ ۔قبل ازیں ترجمان دفتر کارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے غیر ملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی جس میں سیکریٹری خارجہ اوردیگر اعلی حکام نے غیر ملکی سفیروں کوبریف کیا۔

بریفنگ کے آغاز پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو دکھائی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی خوبصورتی اور بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بیگناہ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، غیرانسانی اورغیر اخلاقی طور پر پیلٹ گنز کا استعمال دیکھنے میں آیا ہے، خواتین اور بچوں کو پیلٹ گنز کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں جن میں گزشتہ چند دنوں سے مزید شدت آگئی ہے، قابض بھارتی فوج نے وادی میں وحشیانہ کارروائیوں میں 20 سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے مختلف فورمز پر اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…