وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی گاڑی نان کسٹم پیڈنکلی،وزیرقانون کو یہ گاڑی کس اہم شخصیت نے تحفے میں دی تھی؟ حیرت انگیزانکشافات

4  اپریل‬‮  2018

فیصل آباد(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزیررانا ثناء اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔وزیر قانون کو یہ گاڑی مسلم لیگ ن کے ہی ایک ایم پی اے کی طرف سے تحفے میں دی گئی اور وزیر قانون اس پر ملک بھر میں سفر کرتے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء4 اللہ نا ن کسٹم پیڈ اور محکمہ ایکسائز میں نان رجسٹرڈ گاڑی لے کر ملک بھر میں گھومتے رہے ہیں۔

یہ ’’ پجارو ‘‘ رانا ثناء4 اللہ کئی سالوں سے استعمال کررہے ہیں۔ یہ گاڑی رانا ثناء4 اللہ کو مسلم لیگ ن کے ہی ایک ایم پی اے نے تحفے میں دی تھی۔ ایم پی اے نے اتنا قیمتی تحفی کیوں دیا اور اس کے عوض رانا ثناء4 اللہ خاں سے کیا کام لیا اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ رانا ثناء4 اللہ خاں کے زیر استعمال گاڑی نان کسٹم پیڈ اور ایکسائز میں نان رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ایک مقامی جریدے کی خصوصی رپورٹ میں کیا گیاہے جبکہ رانا ثناء4 اللہ خاں یا انکے ترجمان کی طرف سے اس کی تردید بھی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ اس نان کسٹم پیڈ گاڑی پر ملک کے مختلف حصوں کا سفر کرتے رہے ہیں۔ فیصل آباد اور لاہور کا سفر کرتے رہے ہیں۔ گاڑی کے نان کسٹم پیڈ اور ایکسائز میں نان رجسٹرڈ ہونے کے باوجود کسی قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ان سے پوچھ گچھ کی اور نہ سکیورٹی اداروں نے ہی اس کا نوتس لیا۔ نان رجسٹرڈ گاڑی لاہور کی سڑکوں پر پھرتی رہی اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی اس کو چیک نہ کرسکی۔رانا ثناء4 اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے پر اداروں کی ’’اعلیٰ‘‘ کارکردگی تو سامنے آئی ہی ہے جبکہ خود قانون کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے قانون کے وزیر کا قانون کا احترام کرنے کا ثبوت بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔ کئی سالوں سے مسلسل نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے سے خود رانا ثناء4 اللہ کے علاوہ محکمہ کسٹم ‘ پولیس‘ ٹریفک وارڈنز ‘ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر صوبائی اور وفاقی اداروں کی اعلیٰ کارکردگی بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…