محمود خان اچکزئی نواز شریف کی محبت میں بہت آگے نکل گئے نواز شریف کی موجودگی میں رب تعالیٰ کے بھیجے گئے پیغمبروں بارے کیا کچھ کہہ دیا۔۔مسلمانوں کے دل چھلنی کر کے رکھ دئیے

29  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ہائوس میں نواز شریف اور ن لیگ کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر پیغمبران اسلام سے متعلق بیان پر محمود اچکزئی کے خلاف عوامی، مذہبی و سیاسی طبقے کا شدید ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ہائوس میں نواز شریف اور ن لیگ کی دیگر قیادت کے ہمراہ بیٹھے ہوئے گفتگو کرتے محمود خان اچکزئی نے پیغمبروں کے بارے میں

افسوسناک ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے روئے زمین پر ایک لاکھ 24ہزار انبیا اور پیغمبر بھیجے مگر وہ پیغمبر عوامی طاقت کے بغیر ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکے۔ نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے محمود اچکزئی کے اس بیان پر اپنا ردعمل میں کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا یہ بیان نہایت قابل افسوس ہے۔ ہمارے ملک میں روایت پڑ چکی ہے کہ لوگ مقدس شخصیات سے اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں اور مقدس شخصیات کے حوالے دیتے ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی اتنے لا علم ہونگے مجھے اس کی توقع نہیں تھی میں سمجھتا تھا کہ ان کو دین کی کچھ نہ کچھ سوجھ بوجھ ہو گی۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اگر محمود خان اچکزئی کے بیان کو لیا جائے توتاریخ اور مستند حوالہ جات سے یہ بات ثابت ہے کہ اللہ کے بھیجے گئے انبیائے کرامؑ کو پوری پوری قوم کی جانب سے مخالفت کا سامنا رہا خود مسلمانوں کے پیغمبر اور رحمت اللعالمین نبی کریمﷺ کی قوم اہل مکہ نے ان کی مخالفت کی اور مشرکین مکہ کی جانب سے مخالفت ہی کی وجہ سے آپﷺ کو ہجرت مدینہ کرنا پڑی جبکہ اسلام کے پہلے معرکے غزوہ بدر کے موقع پر ایک طرف ایک ہزار کا لشکر تھا اور اس کے مدمقابل توحید پرست اور نبی کریم ﷺ کی رسالت پر ایمان لانے والے 313تھے۔ علامہ طاہر اشرفی نے

محمود خان اچکزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی نواز شریف کی محبت میں تاریخ ہی بدلنے پر تل گئے ہیں۔ محمود خان اچکزئی اس ملک کے معروف سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں وہ پیغمبروں کے بارے میں کہے اپنے الفاظ واپس لیں اور اس پر معذرت کریں ۔ محمود خان اچکزئی کو لوگوں کے جذبات سے نہیں کھیلنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…