بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے لاہور سوشل میڈیا کنونشن میں شریک ہونے والی یہ خاتون کون ہیں؟ کیا ان کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے؟ طرح طرح کی افواہوں کے بعد بالآخر اصل حقیقت سامنے آ ہی گئی

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پاکستان میں رکنیت سازی مہم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کنونشن بھی ہو رہے ہیں، واضح رہے کہ لاہور کے سوشل میڈیا کنونشن میں ایک طرف تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز نے شرکت کی تو دوسری جانب اس سوشل میڈیا کنونشن میں امریکی فلم پروڈیوسر سنیتھا ڈان رچی نے بھی شرکت کی جو پورے کنونشن کی تقریب میں لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہیں۔

واضح رہے کہ سنیتھا ڈان رچی نے پاکستان پر ایک فلم ایمرجنگ فیس آف پاکستان کے نام سے بنائی جس میں انہوں نے پاکستان کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور دنیا کو پاکستان کے مثبت چہرے سے روشناس کرایا۔ جب وہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کنونشن میں سٹیج پر آئیں تو انہوں نے سب سے پہلے روایتی انداز سے تمام شرکاء کو السلام علیکم کہا اور پھر اپنی گفتگو شروع کی۔ اس تقریب میں سنیتھا ڈان رچی کی پروڈیوس کردہ خیبر پختونخوا حکومت پر بنائی گئی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں ایک دوست کی حیثیت سے شریک ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے فاٹا اور کشمیر سمیت پاکستان کے ہر صوبے کا سفر کیا ہے، اس موقع پر سنیتھا ڈان رچی نے کہاکہ میں نے پنجاب پولیس کے نوجوان بھی دیکھے لیکن خیبرپختونخوا کی حکومت کی کارکردگی زیادہ مثالی نظر آئی، انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی خواتین کمانڈوز نے خصوصا میرا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا کے درمیان فرق بتانے کے لیے آئی ہوں۔ لاہور کے سوشل میڈیا کنونشن میں ایک طرف تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز نے شرکت کی تو دوسری جانب اس سوشل میڈیا کنونشن میں امریکی فلم پروڈیوسر سنیتھا ڈان رچی نے بھی شرکت کی جو پورے کنونشن کی تقریب میں لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہیں۔ واضح رہے کہ سنیتھا ڈان رچی نے پاکستان پر ایک فلم ایمرجنگ فیس آف پاکستان کے نام سے بنائی جس میں انہوں نے پاکستان کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…