ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی پنجاب کا ترقی کی جانب ایک اور قدم، ڈیڑہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں کا آج افتتاح

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ کا خاص مرکز بنے ڈیڑ ہ غازی خان کے عوام کے لئے بڑا انعام، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ڈی جی خان میں گذشتہ پانچ سالوں میں27303.467ّّّملین روپے کی کثیر لاگت سے بنے انفرا سٹریکچر، صحت اور تعلیم سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح17مارچ2018 کو کریں گے۔ جب کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب ۔ ضلع اوکاڑہ، لیہ منڈی بہاؤ الدین، لودھرااں، پتو کی، گوجرا نوالہ اور ملتان میں فلاح عامہ کے

متعدد منصوبو ں کا افتتاح کر چکے ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے عوام کو سفری سہولیات اور آمدو رفت میں آسانی فراہم کرنے کے لئے متعدد سڑکوں کی از سر نو تعمیر وتوسیع کی گئی ہے۔ان سڑکوں کی تعمیر و کشادگی کے منصوبوں میں 24 کلو میٹر طویل چھوٹی زرین تا چھوٹی با لا سڑک کو 352.725 ملین روپے کی لاگت سے 10 سے 12 فٹ کشادہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جی خان شہر سے 18 کلو میٹر کے فاصلے پرانڈس روڈ پر واقع 5.50 کلو میٹر طویل کوٹ چھوٹا بائی پاس کی تعمیر بھی 447.707 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔ نو تعمیربائی پاس ڈی جی خان کے ملحقہ دیہاتوں کوچھوٹی زرین زرعی منڈی، ڈی جی خان اور جا م پور شہر سے جوڑتا ہے۔دوسری جانب بستی مولانا انڈس ہائی وے تا حیدری چوک سڑک اور انڈس ہائی وے محبوب تا بستی کو کاری کی تعمیر کے لئے 300.156 ملین روپے کثیر رقم خرج کی گئی ہے۔ جبکہ مظفر آباد تا ڈی جی خان 20.60 کلو میٹر طویل دو طرفہ سڑک زیر تعمیر ہے۔صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر 918.415

ملین روپے کی لاگت سے ڈی جی خان میڈیکل کالج تعمیر کیا گیا اورڈسٹرکٹ بھر میں مختلف موبائل ہیلتھ یونٹس، کھر اور فورٹ منرو میں ٹی ایچ کیو ہسپتال قائم کئے جا چکے ہیں۔جبکہ 4551.575 ملین روپے کی لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈیشن جاری ہے۔ دوسری جانب ٹریفک حادثات کی صورت میں فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈی جی خان تا ڈیرہ اسماعیل خان مین (Mian)انڈس روڈ پر تمام طبی سہولیات سے آراستہ ،

20 بستروں پر مشتمل انڈس ہائی وے پر ٹراما سنٹر قائم کیا گیا ہے، جس کی کل لاگت 93.267 ملین روپے ہے۔بچوں کی اچھی صحت کے حصول کے لئے 32 اورل تھراپیوٹک سائٹس کا قیام ،نمونیا اور ڈائریا سے متاثرہ بچوں کیلئے 1034 مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح اور 5سال سے کمعمر61200بچوں کیلئے ویکسینیشن اور باقاعدہ حفاظتی ٹیکوں کے انتظام میں بہتری صحت عامہ کے نمایاں منصوبوں میں سر فہرست ہیں۔

پنجاب حکومت نے دیڑہ اسماعیل خان کے شعبہ تعلیم میں بھی بہتری لانے کے لئے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں ڈی جی خان میں دانش سکول(برائے طلباء و طالبات) کی تعمیر، طلباء و طالبات کے لئے ٹریننگ اور تعلیمی سرگرمیوں کے مراکزکا قیام،زیور تعلیم پروگرام کے تحت کلاس ششم سے کلاس دہم تک خدمت کارڈز کا اجراء،بھٹے پر کام کرنے والے 694 بچوں کااسکولوں میں داخلہ اور انکی سہولت کے لئے خدمت کارڈ کا اجرا،

یوپی ای / یو ایس ای مہم کے تحت اسکول نہ جانے والے 233000 بچوں کااسکولوں میں داخلہ، اساتذہ کی تعداد میں 2500تک اضافہ،374 اسکولوں میں اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور 70 اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر سر فہرست ہیں۔ جبکہ گذشتہ 10 سالوں میں میرٹ پر 6691 اساتذہ کی تقرریاں بھی قابل ستائش اقدام ہے۔453.540 ملین روپے کی لاگت سے ڈی جی خان اربن واٹر سپلائی اور 604.079 ملین روپے کی لاگت سے اربن سیورج اسکیم منصوبوں کی توسیع مکمل کی گئی ہے جبکہ 150.447 ملین کی لاگت سے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچوں کے لئے حفاظتی مراکز کا عمل بھی زیر تعمیر ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اعلیٰ قیادت اور سرپرستی میں پنجاب کے اضلاع ’’دن دگنی، رات چگنی ‘‘ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، جس کا عملی ثبوت ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی شکل موجود ہے۔‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…