اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

جوتے وہی مارتے ہیں جنہوں نے ماضی میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے ٗکیپٹن(ر) صفدر کا نوازشریف کو جوتا مارنے پر حیرت انگیز ردعمل،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جوتے وہی مارتے ہیں جنہوں نے ماضی میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پارلیمنٹ پر حملے ہو رہے ہیں، سپیکر جب افسران کو بلائیں تو وہ نہیں آتے، جب ان کی ترقیوں کا معاملہ ہو تو وہ دن رات سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ایڑھیاں رگڑتے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ

سب کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے، جو ملک کو ایٹمی قوت بنائے اسے جلاوطنی، جو سی پیک شروع کرے اسے حکومت سے نکال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست وہیں سے شروع ہوگی جہاں نواز شریف کھڑے ہو کر پیچھے لائن بنوائیں گے،28 جولائی کے فیصلہ نے ہر ایک کو رنجیدہ کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط جماعت بنائیں گے، دونوں بھائیوں کا آپس میں اتفاق ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…