اسلام آباد (آئی این پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر آئین کو چھیڑا گیا تو ہمارا فیڈریشن مشکل میں پڑ جائے گا، تین قسم کے لوگ آئین کے دفا کا حلف اٹھاتے ہیں، جن میں ججز، فوجی اور پارلیمنٹیرینزشامل ہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آئین کے دائرے سے باہر نہ نکلیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ایک رضاکارانہ
فیڈریشن ہے جس میں سب اکٹھے اپنی مرضی سے شامل ہوتے ہیں، سینیٹ ہائوس آف فیڈریشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین قسم کے لوگ آئین کے دفاع کا حلف لیتے ہیں جن میں ججز، فوجی اور پارلیمنٹیرینزشامل ہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آئین کے دائرے سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین کو چھیڑا گیا تو ہمارا فیڈریشن مشکل میں پڑ جائے گا،1970سے لیڈروں کی ایجاد کا جو تماشہ شروع کیا گیا وہ بند ہوناچاہیے۔