بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور سے کراچی تک موٹر وے کی تکمیل، ٹرینوں کی رفتار80 سے بڑھ کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ،حکومت نے دھماکہ خیز اعلانات کردیئے

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ، ہمارے دور میں کراچی سمیت ملک بھر میں امن آیا ، ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا ،محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تعلیم کے شعبہ میں ہمارے اقدامات کے نتیجہ میں بہتری آئی ہے،

ملک کی معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے،2025ء کے ترقیاتی ایجنڈے پر کامیابی سے عمل پیرا ہیں،گرے لسٹ سیاسی معاملہ ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح مناسب حد میں ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بات جمعہ کو پی آئی ڈی میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے 4 سالہ دور اقتدار میں معیشت نے ترقی کی ہے، جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 2 فیصد اضافہ انتہائی قابل ستائش ہے اسے رواں سال 6 فیصد تک لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں ہمارے اقدامات کے نتیجہ میں بہتری آئی ہے، پی ایچ ڈی کیلئے وظائف میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، چین، امریکہ، روس اور برطانیہ کے ساتھ ایجوکیشن ایکسچینج پروگرام کے تحت معاہدے کئے گئے ہیں، ملکی تاریخ میں طلباء کو سب سے زیادہ سکالر شپ دیئے گئے ہیں، طلباء کو چین اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی کامیابیوں کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، گذشتہ 4 سال میں شرح نمو تقریباً 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتی اور دیگر پیداواری یونٹس تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، عالمی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اشاریئے مثبت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتی ترقی 2.5 سے بڑھ کر 5.6 تک پہنچ گئی ہے، صنعتی ترقی سے درآمدات میں اضافہ ہوا، پلانٹ اور مشینری کے شعبوں میں تیزی سے سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد ہر مثبت اقتصادی پہلو کو منفی روپ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کی رفتار میں دنیا میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہو گئی ہے، پانچ سال میں معیشت کی ترقی کی رفتار میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کو خطہ میں تجارتی اور معاشی مرکز بنائے گا، ڈیڑھ سے 2 سال تک پشاور سے کراچی تک موٹروے تیار ہو جائے گی، گذشتہ 5 سال میں اپنے وسائل سے ریلوے پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، ریلوے کو جدید بنا رہے ہیں، ٹرینوں کی رفتار 80 سے بڑھ کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو سمارٹ پورٹ بنا کر خطہ کی اہم ترین بندرگاہوں میں شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لا رہے ہیں،

کوئٹہ سے گوادر کے سفر کو 2 دن سے کم کرکے 8 گھنٹوں پر لے آئے ہیں، سی پیک کو مانسہرہ کے ساتھ ساتھ چترال سے بھی منسلک کر رہے ہیں، طویل عرصہ سے تعطل کے شکار منڈا ڈیم منصوبہ کو شروع کیا، 1974ء سے التواء کے شکار لواری ٹنل منصوبہ کو مکمل کیا، کچھی کینال سے 72 ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025ء کے ترقیاتی ایجنڈے پر کامیابی سے عمل پیرا ہیں۔ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ اگر ترقی کی یہی رفتار برقرار رہی تو پاکستان کا 2030ء تک دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شمار کیا جائے گا،

اقتصادی شعبہ کی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا، معاشی ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے سفر کو پالیسیوں میں تسلسل کے ذریعے جاری رکھنا ہے، لوڈ شیڈنگ کو 20 گھنٹوں سے کم کرکے اوسطاً 2 گھنٹے تک لے آئے ہیں۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصد تک رہے گی، رواں سال ایف بی آر کی وصولیاں 4 ہزار ارب سے تجاوز کریں گی جبکہ 2013ء میں محصولات 1946 ارب روپے تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال صوبوں کو 2400 ارب کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ 2013ء میں 1214 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، 2013ء میں بجٹ خسارہ 8.2 فیصد تھا جبکہ رواں سال مالیاتی خسارہ 5.2 فیصد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کو 10 کھرب پر لے گئے ہیں، بیرونی قرضوں میں کمی اور مقامی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے، ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے وجہ سے جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ سے تجارتی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آئی، 2013ء میں پٹرول 106.60 فی لیٹر تھا اور آج 88.07 روپے ہے، ڈیزل 113 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 98 روپے تک لائے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پانچ سال میں صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، بل کی مکمل ادائیگیوں والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی، ایک سال میں نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 312 ارب کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 2013ء کو اوسطاً 12 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 3.9 فیصد پر آ گئی ہے۔ بعد میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ گرے لسٹ میں سیاسی معاملہ ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان زیادہ تر ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں رہا جبکہ ہمارے دور حکومت میں یہ گرے لسٹ اور پھر وائٹ لسٹ میں آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح مناسب حد میں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…