ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر شاہد مسعود کو سزا ہو گی یا معاف کر دیا جائے گا سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد حامد میر نے بڑی خبر سنا دی

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سپریم کورٹ میں زینب قتل پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت کے روبرو معافی کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے انہیں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات سے متعلق معروف صحافی حامد میر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

زینب قتل ازخود نوٹس کیس کی لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات پر نوٹس لیتے ہوئے جب ڈاکٹر شاہد مسعود اور دیگر صحافیوں کو طلب کیا تھا تب چیف جسٹس نے سماعت کے دوران مجھے روسٹرم پر بلایاتھا اس وقت میں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے سے کہا تھا کہ آپ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو تین قانونی راستے دئیےہیں ان کو چوتھا آپشن معافی کا بھی دیں۔جس پر چیف جسٹس نے مجھ سے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو معافی کس وقت مانگنی چاہئے۔ جس پر میں نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں آج اسی وقت معافی مانگنی چاہئے۔ اس وقت ڈاکٹر شاہد مسعود نے معافی نہیں مانگی اور ان کو اس بات پر منانے کیلئے میں اور کاشف عباسی کورٹ روم سے باہر لے گئے اور ان سے درخواست کی کہ کل کو بھی آپ نے مانگنی ہی مانگنی ہے تو آج مانگ لیں۔ ہم نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ، اور انہیں سمجھایا کہ آپ کےپاس ثبوت نہیں ہیں لہٰذا آپ ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ اب ایک ماہ گزرنے کےبعد ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت سے معافی مانگ رہے ہیں۔ اب انہیں معافی ملنی تو نہیں چاہئیے لیکن اگر عدالت معاف کر دے تو صوابدید ہے۔واضح رہے کہ ایک پروگرام میں زینب قتل کیس پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے سیریل کلر عمران کے ملک کے مختلف بینکوں میں اکائونٹس کا انکشاف کرتے ہوئے اسے پیڈو فیلیا مافیا کا رکن بتایا تھا جبکہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں ایک وفاقی وزیر اس مافیا کی سرپرستی کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…