اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بہت ضروری ہے کیونکہ اگر یہ اتحاد نہ ہوا تو چیئرمین سینیٹ کی نشست مسلم لیگ کے پاس چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمان ایک طرف زرادری صاحب سے بھی مل رہے ہیں، دوسری جانب وہ مسلم لیگ ن سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی سلیم مانڈوی والا کو سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے،سینٹ انتخابات
میں ہارس ٹریڈنگ کسی صورت بھی پکڑی نہیں جائے گی کیونکہ تمام ادائیگیاںبیرون ملک ہوئی ہیں، کسی نے کہا میرے پوتے کے اکاؤنٹ میں اتنی رقم ڈال دو اور خود یہاں بیٹھ کر دال روٹیاں کھا رہے ہیں، ایک ایک بلین روپے کی غیر ملکی کرنسی لوگ گاڑی اور بڑی وین کے اندر رکھ کر گھوم رہے تھے، ڈاکٹر شاہد مسعود کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کسی صورت بھی پکڑی نہیں جائے گی کیونکہ تمام ادائیگیاںبیرون ملک ہوئی ہیں، کسی نے کہا میرے پوتے کے اکاؤنٹ میں اتنی رقم ڈال دو اور خود یہاں بیٹھ کر دال روٹیاں کھا رہے ہیں، ایک ایک بلین روپے کی غیر ملکی کرنسی لوگ گاڑی اور بڑی وین کے اندر رکھ کر گھوم رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لانا فضل الرحمان ایک طرف زرادری صاحب سے بھی مل رہے ہیں، دوسری جانب وہ مسلم لیگ ن سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی سلیم مانڈوی والا کو سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ عمران خان اس حوالے سے ابھی خاموش ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بہت ضروری ہے کیونکہ اگر یہ اتحاد نہ ہوا تو چیئرمین سینیٹ کی نشست مسلم لیگ کے پاس چلی جائے گی۔ن لیگ ایم کیو ایم
کو منانے کی تگ و دو میں ہے اور مشاہد حسین سید ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں۔