پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس کی خواہش پوری ہو گئی، جس شخص سے ملنے کیلئے بیتاب تھے وہ جب عدالت میں آیا تو جسٹس ثاقب نثار نے فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا،جانتے ہیں یہ شخص کون ہے اور اس نے کیا گھنائونا جرم کیا تھا؟

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کا مالک کمرہ عدالت سے گرفتار، آر پی او بہاولپور کو معطل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی ادویات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر جعلی ادویات بنانے والی کمپنی کے مالک کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا ہے جبکہ عدالت نے آر پی او بہاولپور کو معطل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جعلی ادویات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئےچیف جسٹس ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ آخریہ بندہ کون ہے؟ ،اب تواس شخص کوخوددیکھنے کیلئے مشتاق ہوں،چیف جسٹس آف پاکستان کا کہناتھا کہ ڈریپ اس شخص سے ڈرگیاہے، ہوسکتاہے اس شخص کودیکھ کرمیں مقدمہ ہی واپس لے لوں۔چیف جسٹس کے حکم پر جب جعلی ادویات بنانے والی نجی کمپنی کے مالک عثمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر نجی کمپنی کے مالک کو حراست میں لے لیاگیا،عدالت نے آرپی او بہاولپور کو معطل کردیااور حکم دیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ابھی جاکر اس کی ادویات کی فیکٹری سیل کرے اور تین گھنٹوں میں رپورٹ دے۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈریپ کی جعلی دواسازکمپنی کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران جعلی دوا ساز کمپنی کے مالک کو طلب کر لیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آخریہ بندہ کون ہے؟ ،اب تواس شخص کوخوددیکھنے کیلئے مشتاق ہوں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ڈریپ اس شخص سے ڈرگیاہے، ہوسکتاہے اس شخص کودیکھ کرمیں مقدمہ ہی واپس لے لوں۔چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ غیرمعیاری ادویہ سازکمپنی کامالک ڈریپ کے قابوکیوں نہیں آرہا؟

،سی او ڈریپ نے کہا کہ ریاست 4 سال سے بے یارومددگارہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کمپنی غیرمعیاری ادویات بنارہی ہے،اس پر سی او ڈریپ نے کہا کہ کمپنی کامالک اتناطاقتورہے کہ پکڑنہیں سکتے،ان کا کہناتھا کہ کمپنی کیخلاف ایکشن لیں تو ادارے ہمارے خلاف متحرک ہوجاتے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخریہ بندہ کون ہے؟،

اب تواس شخص کوخوددیکھنے کیلئے مشتاق ہوں، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ڈریپ اس شخص سے ڈرگیاہے،ہوسکتاہے اس شخص کودیکھ کرمیں مقدمہ ہی واپس لے لوں۔سی او ڈیپ نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈرنہیں رہی،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے،کمپنی کیخلاف درخواست ڈریپ نے دی،سپریم کورٹ نے سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے آئی جی پولیس اسلام آبادکوکمپنی کے مالک کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…