پی پی 30 میں ضمنی الیکشن، پولنگ ختم، گنتی شروع، تحریک انصاف اور ن لیگ میں مقابلہ، ابتدائی نتائج سامنے آ گئے، کون سب سے آگے؟ حیرت انگیز انکشاف

4  مارچ‬‮  2018

کوٹ مومن (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ مومن کے حلقہ پی پی تیس میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کوٹ مومن کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)

کے حمایت یافتہ یاسر ظفر سندھو اور پاکستان تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی چودھری طاہر احمد سندھو جو 2013ء میں پی پی 30 سے منتخب ہوئے تھے ان کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی، اس ضمنی انتخاب میں چار امیدوار مدمقابل تھے جن میں تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود، ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو جبکہ راؤ وقاص احمد اور عاصم اقبال نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ضمنی انتخاب میں شریک ہوئے۔ پی پی 30 کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 19 پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو 4124 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ 2814 ووٹوں کے ساتھ تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ حلقہ پی پی 30 میں کل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 919 ہے اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 98 ہزار 145 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 774 ہے۔ حلقے میں کل پولنگ سٹیشنز 137 ہیں جن میں مرد پولنگ سٹیشنز کی تعداد 31 جبکہ خواتین پولنگ سٹیشنز کی تعداد بھی 31 ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…