رہائی کے موقع پرنہال ہاشمی کے ساتھ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے وہ کام کردیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا، کون کون استقبال کیلئے پہنچا؟حیرت انگیز صورتحال

28  فروری‬‮  2018

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر نہال ہاشمی 1 ماہ قیدکی سزا مکمل کر کے راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہا ہوگئے ان کی رہائی کے موقع پرمسلم لیگ ن راولپنڈی کے سرکردہ قائدین میں سے کوئی بھی ان کے استقبال کے لئے اڈیالہ جیل نہ آیا استقبال کے لئے آنے والوں میں مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری سلیم درانی سمیت زیادہ تعداد کراچی کے قائدین یا نہال ہاشمی کے ذاتی دوستوں کی تھی

اس موقع پر جیل کے باہر موجود کارکنان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنماؤں حنیف عباسی ،شکیل اعوان ، حاجی پرویز خان اور ضیا ء اللہ شاہ سمیت دیگر قائدین کے منتظر رہے اس موقع پر کارکنان چہ مگوئیاں کرتے رہے کہ حنیف عباسی تو اپنے خلاف ایفی ڈرین کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے کوئی رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں البتہ باقی قائدین کو یہاں آنا چاہئے تھا کیونکہ نہال ہاشمی کو نواز شریف کی محبت اور مسلم لیگ ن سے وفاداری کی سزا ملی ہے ادھراستقبال کے لئے لیگی قیادت کے نہ آنے پر نہال ہاشمی کا غصہ ان کے خطاب میں واضح نظر آیااور جیل کے باہرکارکنوں سے خطاب میں نہال ہاشمی نیب پر خوب گرجے برسے انہوں نے کہا کہ نیب افسران کے گھروں میں چھاپے مارے جائیں تو پاکستان کی آدھی دولت یہاں سے ہی برآمد ہو گی نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ نیب ہے،اگر اس ادارے کے ڈائریکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹروں کے گھروں میں چھاپے مارے جائیں تو پاکستان کی آدھی دولت یہاں سے ہی برآمد ہو گی انہوں نے کہا کہ میں آج تمام باضمیر،پاکستان سے محبت کرنے والوں اوراللہ سے ڈرنے والوں سے بات کرنا چاہتا ہو ں میری باتیں ایسے منافق نہ سنیں جن کو اقتدارپیاراہے یہ باتیں پاکستان کے وہ شہری نہ سنیں جو پاکستان اور اپنے عہدوں کو اپنی ذات کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ میری باتیں وہ لوگ سنیں جو ووٹ کے تقدس،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سازشیوں سے نہیں ڈرتے،ان کے ہاتھ میں جان لینا اور جیل بھیجنا ہو سکتا ہے لیکن عزت اور ذلت میرے رب کے ہاتھ میں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…