اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئین نواز شریف کو ن لیگ کا پارٹی رہبر ، بانی یا قائد بننے کی اجازت نہیں دیتا، شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنانے کا اعلان بھی نواز شریف نہیں کر سکتے، احسن اقبال کو عہدہ بھی نواز شریف نے نا اہلی کے بعد دیا،معاملہ عجیب ہو چکا، تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد اہم انکشاف ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہباز شریف کے قائم مقام صدر بننے اور نواز شریف کے قائد بننے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہآئین نواز شریف کو ن لیگ کا پارٹی رہبر ، بانی یا قائد بننے کی اجازت نہیں دیتاکیونکہ آئین میں رہبر جیسے کسی بھی عہدے کی کوئی جگہ نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنانے کا اعلان بھی نواز شریف نہیں کر سکتےکیونکہ وہ پارٹی عہدے کے حوالے سے نا اہل ہو چکے اور جو شخص پارٹی عہدے کا اہل نہیں وہ کیسے پارٹی کے متعلق فیصلہ کر سکتا ہےیا کسی کو نامزد کر سکتا ہے، احسن اقبال کو عہدہ بھی نواز شریف نے نا اہلی کے بعد دیاہے اور اب یہ معاملہ بھی عجیب ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ لاہور ماڈل ٹائون میں گزشتہ روز ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی قائد اور شہباز شریف کو فی الحال قائم مقام مرکزی صدر بنائے جانے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ شہباز شریف کو6مارچ کو مستقل مرکزی صدر بنایا جائے گا۔ شہباز شریف ن لیگ پنجاب کے صوبائی صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017پر فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کی ن لیگ کے پارٹی صدر کے حوالے سے نا اہلی کے بعد شہباز شریف کو ن لیگ کے صدر کے طور پر لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔