لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جلد روس کا دورہ کریں گے ، تجاویز کی تیاری کے لئے 20رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں وزیر انسداد دہشت گردی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، ایگزیکلچر،
ہاؤسنگ ، ٹرانسپورٹ ، انرجی کے افسران ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ، انڈسٹریز ، چیئرمین پی آئی ٹی بی ، ڈی جی ایل ڈی اے ،سی ای او آئی ڈیپ سمیت دیگر افسران بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی زراعت ، سکیورٹی ، انڈسٹریل زون ڈویلپمنٹ ، ہیلتھ ، ایجوکیشن ، اربن ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی سمیت دیگر سیکٹرز میں تعاون کی تجاویز دے گی ۔تجاویز وزیر اعلیٰ دورہ روز کے دوران رشین فیڈریشن سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ایوان وزیر اعلیٰ نے کمیٹی کو13مارچ تک تجاویز جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔