جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے ،ہمیں ’گرے لسٹ‘ کرنے سے کوئی آفت نہیں آئے گی، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کھری کھری سناڈالیں

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر اب ایف اے ٹی ایف پاکستان کو ’گرے لسٹ‘ کرتے بھی ہے تو کوئی آفت نہیں آئے گی۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پر ایف اے ٹی اے اجلاس سے متعلق خیالی باتیں کی جا رہی ہیں، اسی لیے ہم بھارتی میڈیا کی خبروں پر نہیں بولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستان پہنچا ہوں اور حکومت کا واضح مؤقف آنے تک کچھ نہیں کہہ سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی 2012 سے 2015 تک پاکستان کو گرے لسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد ہم نے ایف اے ٹی ایف کے تمام مطالبات پورے کیے تھے تاہم اب اگر پاکستان کو گرے لسٹ کرتے بھی ہیں تو کوئی آفت نہیں آئے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور گرے لسٹ ہونے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایک ہی راؤنڈ ہوتا ہے جس میں فیصلہ کرلیا جاتا ہے مگر اس بار ایسا نہیں ہوا جس پر ہمارے خدشات موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو بلا وجہ زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہیگا اور ہماری اسٹاک ایکسچینچ اسی طرح کام کرتی رہے گی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ اس معاملے میں دوستوں کا کردار بہت اچھا رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان دنیامیں تنہا نہیں ہے۔یاد رہے کہ عالمی اداراے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی فہرست میں پاکستان کو شامل کرنے کی افواہیں بھارتی میڈیا پر زیر گردش تھیں جن کی بین الاقوامی تنظیم کے ترجمان نے بھی تردید کردی تھی۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…