پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پانامہ کیس میں نااہلی کے بعد نواز شریف کو ن لیگ کا پارٹی صدربنانے کیلئے جو قانون بنایا گیا تھا جانتے ہیں اس میں ختم نبوت کے علاوہ اور کون، کون سا خانہ ختم کر دیا گیا تھا، دھماکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ایکٹ 2017میں نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017میں نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017میں نامزدگی فارم میںشقیں ختم کرنے کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد

کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ شیخ رشید احمد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کےنامزدگی فارم میں قومیت، نادہندگی اوراثاثوں کے خانوں سمیت 19 تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت امیدوار اپنے اثاثوں کی تفصیلات کے پہلے کی طرح کاغذات نامزدگی میں درج نہیں کر سکتے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو امیدواروں کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے جس پراسلام آباد ہائیکورٹ نےلیکشن ایکٹ 2017 کے نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے معاملے پر فریقین الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل ،سیکرٹری قانون اور سیکرٹری پارلیمانی امور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی بھی شخص جو آئین کے آرٹیکل 62، 63پر پورا نہیں اترتا وہ کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پانامہ کیس میں نا اہل ہونے والے نواز شریف جن کو الیکشن ایکٹ 2017ترمیم کے ذریعے ن لیگ کا سربراہ بنایا گیا تھا ایک بار پھر ن لیگ کی صدارت سے فارغ ہو چکے ہیں ۔ الیکشن ایکٹ 2017ترمیم کے ذریعے امیدواروں کیلئے پہلے سے بنائے گئے کئی خانے جن میں قومیت، اثاثے، نادہندگی سمیت 19تبدیلیاں کی گئی تھیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…