اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے لودھراں میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کو ”جلسی“ قراردے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں سچ بولتا ہوں اور جھوٹ کی عادت نہیں ہے۔ مجھے بھی سچ بولنے کی عادت ہے اور میں بھی اب سچ بولنے لگا ہوں کہ کل ہونے والا جلسہ نہیں ہوا بلکہ یہ ایک چھوٹی سی ”جلسی“ تھی۔ جہاں انہیں ایک لاکھ
اٹھارہ ہزار ووٹ ملے وہاں پر 50 ہزار لوگوں کا جلسہ ہونا چاہئے تھا۔ تو یہ جلسہ نہیں بلکہ ایمرجنسی میں پانچ سے چھ ہزار لوگوں کی چھوٹی سی جلسی کی ہے۔شہباز شریف، حمزہ اور عبدالرحمان کانجو بڑے جلسے کی تیاری کر رہے تھے اور انہوں نے وہاں پر لودھراں کی کامیابی کا کریڈٹ لینا تھا کہ ہم نے جو ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اربوں روپے خرچ کئے ہیں، یہ کامیابی اس وجہ سے ملی ہے۔ لیکن نواز شریف یہ بتانا چاہتے تھے کہ یہ میری وجہ سے ہوا ہے۔