بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زرداری کے دورمیں پاکستان کی دولت کو لوٹاگیا،عمران نیازی نے لودھراں میں تقریر کرتے ہوئے جوکہا تھا بالا خر وہ ہو ہی گیا،شہبازشریف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں / لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں خدمت کی سیاست کو کامیابی ملی ہے، لودھراں کے عوام نے تکبر ،غرور،جھوٹ ،الزام تراشی اورانتشار کی سیاست کو مسترد کر کے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں پھینک دیا ہے ،یہاں کے عوام نے جس محبت اورمحنت کیساتھ ایک درویش صفت انسان کوچن کرمحمد نوازشریف اورمجھے خرید لیا ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کو لودھراں میں جو تاریخی جیت حاصل ہوئی ہے ،

اس کا ڈنکا پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں بج رہا ہے،ہم شاندار کامیابی پر لودھراں کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے کیلئے حاضر ہوئے ہیں ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار لودھراں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف،مسلم لیگی رہنماء حمزہ شہبازشریف،مریم نواز،علاقے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورمسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادکنونشن میں موجود تھی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی سالوں سے بیواؤں،یتیموں اورغریب قوم کی محنت کی کمائی سے قرضے حاصل کر کے انہیں سیاسی بنیادوں پر معاف کرانے والوں کے بارے میں بات کررہا ہوں لیکن بدقسمتی سے کسی فورم پر اس کا نوٹس نہیں لیا گیا۔عالیشان محلات،گاڑیاں اورکارخانے ہونے کے باوجودسیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کے خلاف عوام کی عدالت نے انصاف کردیا ہے اورانہیں ضمنی انتخاب میں عبرت ناک شکست ہوئی ہے ۔یہ لوگ غرور اورتکبر میں کہتے تھے کہ ہم الیکشن جیتے ہوئے ہیں صرف فیصلہ اس بات کا ہونا ہے کے لیڈ 50ہزار کی ملتی ہے یا60ہزار کی۔اللہ تعالیٰ کو ان کا تکبر پسند نہ آیابلکہ فرشتہ صفت اقبال شاہ کی سجدہ ریزی پسندی آگئی۔تکبر کرنیوالوں کا غرور خاک میں مل گیا اورسجدہ ریز کی عزت میں اضافہ ہوا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھوٹوں کے آئی جی عمران نیازی نے لودھراں میں جلسہ سے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں چوروں اورڈاکوؤں کی شکست ہوگئی ۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ چوروں اورڈاکوؤں کو شکست ہوگئی ہے ۔لودھراں کے عوام نے اس عظیم لیڈر کے حق میں فیصلہ دیا جس نے امریکہ کی 5 ارب ڈالر کی پیش کش کو مسترد کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان مسلم لیگ(ن)2013ء میں اقتدار میں آئی تو ملک میں ہر طرف لوڈشیڈنگ کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے ۔دہشت گردی نے ملک کو گھیر رکھا تھا۔محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کوتوانائی بحران اوردہشت گردی جیسے مسائل سے نجات دلائی۔

آج ملک میں امن ہے اورلوڈ شیڈنگ تقریباً ختم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب آپ نے اپنے دور حکومت میں بجلی کے منصوبے تو نہ لگائے لیکن پاکستان کی دولت کو ضرور لوٹا۔دوسری طرف خان صاحب کہتے ہے کہ ہم نے کے پی کے میں 74میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے ۔خان صاحب عوام جاننا چاہتے ہیں کہ یہ بجلی چاند پر ہے یامریخ پر ،کیونکہ زمین پر تو یہ بجلی موجود نہیں۔آپ جھوٹوں کے آئی جی ہیں ،آپ نے کے پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔

پچھلے تین سالوں سے کسانوں کو سستی کھاد مل رہی ہے ۔بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں اورچھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضے دےئے جارہے ہیں ۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت غریب گھرانوں کے لاکھوں ہونہار بچے اوربچیوں کو حصول تعلیم کیلئے وظائف دےئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لودھراں شہر کے اندر بے شمار ترقیاتی کام ہورہے ہیں اوراربوں روپے سے دیہاتوں میں بہترین سڑکیں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ1985میں جب نواز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں تعمیرکروائیں اوردیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا ویژن انہی کا تھا ۔

پنجاب حکومت نے ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘کے تحت85ارب روپے کی لاگت سے ہزاروں کلو میٹر دیہی سڑکیں بنائی ہیں ۔خانیوال سے لودھراں تک دورویہ سڑک کی تعمیر پر 24ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں اوریہ سڑک23مارچ کو مکمل ہوجائے گی۔ یہ کام کسی اور حکومت نے نہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کیا ہے ۔ یہاں لوگ ہیلی کاپٹر میں آتے تھے اورلودھراں کے عوام کے ضمیر کو خریدنے کی کوشش کرتے تھے میںیہاں کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ان کی رشوت کو ٹھکرایا اورایک محنتی شخص کو کامیاب کراکے اللہ تعالیٰ کو راضی کیا ۔

لودھراں کے عوام نے جھوٹے خان صاحب سے ان کی خزانے کی مشین چھین لی ہے اب خزانہ علاقے کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر صرف ہوگا۔وزیراعلیٰ نے لودھراں میں پٹھان والا پر انڈرپاس،دنیا پوربائی پاس اورشہاب ابوطاہر پر اوور ہیڈ بریج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں خرید لیا ہے خادم تو میں پہلے ہی آپ کا تھا اب مکمل خادم بن گیا ہوں ۔آپ جو حکم کریں گے ہم حاضر ہیں ۔میں نے وزیرمملکت عبدالرحمان کانجو سے کہا ہے کہ آپ اپنے ساتھیوں کو لیکر لاہور آئیں آپ کا جو بھی حکم ہوگا پورا کریں گے چاہے مجھے اس کیلئے اپنا کوٹ ہی کیو ں نہ بیچنا پڑے۔

وزیرمملکت عبدالرحمان کانجو نے ورکرز کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے عوام نے مثالی فیصلہ دیا ہے ۔شہبازشریف جنوبی پنجاب کے محسن ہیں جنہوں نے خطے کی ترقی کیلئے بے مثال کام کیا ہے ۔ انہوں نے خطے کو تعلیمی ادارے اورہسپتال دےئے ہیں اور24ارب روپے کی لاگت سے خانیوال سے لودھراں تک سڑک کا تحفہ بھی دیا ہے ۔ لودھراں سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی اقبال شاہ نے کہا کہ لودھراں کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کراکے پارٹی قیادت سے والہانا محبت کا اظہار کیا ہے ۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بہاولپوراےئر پورٹ پرمسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نوازشریف کا استقبال کیااوردونوں رہنماؤں سے ضلع لودھراں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف نے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر لودھراں کے اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب بہاولپور اےئرپورٹ پر پہنچے تو اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ سے اےئرپورٹ پرلودھراں سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اقبال شاہ اوردیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو لودھراں کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے اپنی محنت کیساتھ شاندارکامیابی حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جھوٹ اورپیسے کی سیاست کو شکست ہوئی ہے ۔محنت ،دیانت اور امانت کو فتح نصیب ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت رائیگاں نہیں جاتی ۔میرا ایمان ہے جتنی آپ عوام کی خدمت کریں گے اتنا عوام آپ کو سر آنکھوں پر بیٹھائیں گے۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں فتح آپ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔آپ نے اپنی محنت کے ساتھ پورے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے اورہم آپ کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…