جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایک گھر سے 3بھائیوں کے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا،افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا ،جانئے

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)گوجرانوالہ کے علاقہ الیاس کالونی میں بھائی کی موت کے صدمے سے دوبھائی بھی جاں بحق ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ الیاس کالونی میں 35سالہ زاہد نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کر لیا ۔چھوٹے بھائی کی موت کی خبرسنتے ہی بڑے بھائی عباس کو دل کا دورہ پڑگیا جوہسپتال منتقل کرنے کے دوران جان کی بازی ہارگیا ۔

جبکہ آدھے گھنٹے بعد تیسرا بھائی اٹھائیس سالہ صدام موقع پرپہنچا اوردوبھائیوں کی لاشیں دیکھ کر وہ بھی صدمہ سے چل بسا ۔تین بھائیوں کے انتقال کی خبر سے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے بھر میں فضا سوگوار ہو گئی ۔پولیس کے مطابق زاہد ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اورایک بیٹی کا باپ تھا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زاہد کی خودکشی کی وجہ کا علم نہیں۔دوسری جانب پولیس نے زاہد کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…