بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ2018ء کے انتخابات میں عوام نے دوبارہ منتخب کیا تو یہ کام کروں گا، شہبازشریف نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا جس کیلئے عمران خان مشہور ہیں

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن کے فوراً بعد پہلا فری کینسر ہسپتال بنائیں گے جہاں پر ہر قسم کے کینسر کا مفت علاج ہوگا،اس ہسپتال کے لئے دنیا بھر کے اعلیٰ ترین کینسر ہسپتالوں میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کو وطن واپس آ کر عوام کی خدمت کی دعوت دیں گے اور غیرملکی ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے والے قابل اور پروفیشنل ڈاکٹروں کو منت کرکے بھی واپس لائیں گے۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گورنمنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سبزہ زار کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام نے ہمیں خدمت کے لئے دوبارہ منتخب کیا تو ستمبر میں کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے تاکہ عوام کو کینسر جیسے مرض کے علاج کی بہتر سہولت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو علاج کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے ہسپتالوں میں خدمت کا کلچر لائیں گے جہاں مریض کے ساتھ بدتمیزی یا تلخ روّیے کی بجائے تحمل اور اخلاص کے ساتھ نرم روی کا سلوک کیا جائے، ہسپتالوں میں ہڑتال یا بدنظمی نظر نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال سرجیکل وارڈ سمیت نئے وارڈوں میں طبی آلات، ڈاکٹر، نرس، طبی عملہ اور عمارتیں وغیرہ دیکھ کر یورپ کے ہسپتال کا گمان ہوتا ہے۔ لاہور اور گرد و نواح میں گزشتہ چار سال میں 6 ہسپتال بنانے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سبزہ زار، مناواں اور رائے ونڈ کے ہسپتال مکمل ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ لدھڑ میں زچہ بچہ ہسپتال فنکشنل ہے جبکہ کاہنہ اور دیگر ہسپتال جلد پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے۔ قائد محمد نواز شریف نے موٹروے بنائی اور دیہات میں پکی سڑکوں کا پراجیکٹ اور وژن دیا۔ اسی وژن کے تحت صوبہ بھر میں ساڑھے چار سال میں 85 ارب روپے کی لاگت سے ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں دیہات میں بن چکی ہیں،

جس کے لئے محکمہ تعمیرات و مواصلات کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ اقبالؒ اور قائدؒ نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں محروم معیشت عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں کے مساوی مواقع حاصل ہوں، مساوات اور برابری کا یہی کلچر ہمارا بھی خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے لاہور سمیت پورے پنجاب میں جگہ جگہ جمنیزیم بن رہے ہیں جہاں سوئمنگ سمیت تمام تر اعلیٰ سپورٹس سہولتیں میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مشن خدمت خلق اور خدمت انسانیت ہے۔

امانت، دیانت اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مہراشتیاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزہ زار کو صحیح معنوں میں گل و گلزار بنانے پر خادم اعلی کے مشکورہیں۔صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے خطاب میں کہا کہ محمد شہبازشریف پاکستان کا مستقبل ہیں انہوں نے جو وعدہ کیا پوراکیا۔رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے عوامی مسائل کے حل اورتکالیف کے ازالے کیلئے دن رات محنت کی ۔انہوں نے سبزہ زار کے علاقے میں سپورٹ سٹیڈیم ،

کامرس کالج ،لیاقت روڈ سے بابو صابو تک سڑک تعمیر کر اکے لوگوں کے دل جیت لئے،انڈس ریجنل بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ انڈس کے زیر اہتمام لاہور میں چار ہسپتال چل رہے ہیں اورپانچواں جلد شروع ہوجائے گا۔شہبازشریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھر پور کاوشیں کریں گے۔تقریب میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق،سید زعیم حسین قادری،لارڈ مےئر لاہورکرنل (ر) مبشر جاویداورمقامی رہنماء اورکارکن شریک تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…