ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کیا واقعی پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے لودھراں میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست ،وہ ایک کام کیا تھا جو بالکل غلط تھا ؟معروف صحافی میدان میں آگئے ، آئینہ دکھا دیا

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی لودھراں این اے 154میں عبرتناک شکست پر ملک بھر میں چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔ معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے پی ٹی آئی کی لودھراں این اے 154میں عبرتناک شکست پر کہا کہ تحریک انصاف کو اپنی شکست سے سبق سیکھنا چاہیے کیونکہ جب یہ اپنے نعروں سے دور ہٹیں گے تو عوام انہیں مسترد کر دے گی ۔ تفصیلات کے مطابق منصور علی خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر ایک ٹویٹ جاری کیا ہے

جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وہ اپنی ہار سے سبق سیکھیں ، ان کا کہنا تھا کہ علی ترین شروع سے ہی بطور امیدوار ان کا غلط انتخاب تھا ۔ منصور علی خان نے مزید کہا کہ علی ترین کو عمران خان اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے تمام اہم رہنماؤں کی حمایت حاصل تھی اور انہوں نے علی ترین کی انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت میں شریف خاندان کا کوئی ایک شخص بھی لودھراں نہیں گیا اور نہ ہی اس کی مہم چلائی لیکن اس کے باوجود اس کی پرفارمنس انتہائی شاندار رہی جو پاکستان تحریک انصاف کیلئے کھلے لفظوں میں واضح پیغام ہے ۔منصور علی خان کا مزید کہنا تھا کہ اگرپاکستان تحریک انصاف اپنی وہ محفوظ سیٹ جس پر اس کا جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین باآسانی 40 ہزار ووٹوں کی برتری سے جیت گئے تھے آ ج بری طرح ہار گئی ہے ، پنجاب میں باقی نشستوں کا کیا ہو گا جو کم محفوظ ہیں ۔ کیا تحریک انصاف کے غبارے واقعی ہوا نکل گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…