اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے چچا نے محنت مزدوری کر کے عظیم مثال قائم کر دی۔اپنے بھتیجے پر فخر ہےلیکن کبھی بھی اس بات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ہم آج بھی محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔چچا کی گفتگو،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے چچا لاہور میں محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔ان کے چچا اور کزن لاہور میں بابا قصوری فش کے نام
سے دکان چلا رہے ہیں ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے کبھی چیف جسٹس سے رشتے داری کو بنیاد بنا کر کوئی ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی تو چیف جسٹس کے چچا اور کزن کا کہنا تھا کہ ہم شریف لوگ ہیں کبھی بھی اس بات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ہم آج بھی محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں. ہمیں ثاقب نثار پر فخر ہے اور صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ پورے بھاٹی کو اس پر فخر ہے۔ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی سنئے