اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلے پر ڈور پھرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی ایس پی ، اے ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں نوجوان کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس پی راول بہرام خان، ڈی ایس پی سٹی
فرحان اسلم اور ایس ایچ اوخالد ستی کو معطل کر دیا اور تینوں پولیس افسران کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہا پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں، وزیراعلیٰ نے سی پی او راولپنڈی اور ڈپتی کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔