جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بوڑھا پکوڑہ فروش پھٹ پڑا، اینکر کے سوال پوچھنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین کو کھری کھری سنا دیں

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان عورتوں کا لیڈر، ووٹ نہیں دوں گا، بوڑھے پکوڑہ فروش نے چیئرمین تحریک انصاف کی کلاس لے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات قریب آتے ہی میڈیا نمائندے اور ٹیمیں مختلف علاقوں میں عوام سے ان کی سیاسی وابستگی اور پسند سے متعلق سروے کرتی نظر آتی ہیںاور اس دوران نہایت دلچسپ صورتحال اور واقعات سامنے آرہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ نجی ٹی وی چینل کے اینکر کے ساتھ پیش آیا جب اس نے ایک پکوڑے والے بزرگ شہری سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے متعلق سوال پوچھا۔ پکوڑہ فروش تو جیسے بھرا بیٹھا تھا اس نے عمران خان کو بے نقط سنانا شروع کر دیں۔ پکوڑہ فروش کا کہنا تھا کہ عمران خان میرا لیڈر نہیں جب بھی وہ جلسہ کرتا ہے تمام راستے بند ہو جاتے ہیں جس سے ہمارا کاروبار شدید متاثر ہوتا ہے۔ اس دوران اینکر نے سوال کیا کہ دھرنے اور جلسے کے دوران تو آپ کی خوب کمائی ہوتی ہو گی اور جلسے اور دھرنے کے شرکا آپ سے خوب خریداری کرتے ہونگے جس پر جواب دیتے ہوئے بوڑھے پکوڑہ فروش کا کہنا تھا کہ وہ کیا خریدیں گے مجھ سے ،وہ تو اپنا کھانے پینے کا سامان ساتھ لاتے ہیں اور ان دنوں ہمارا خریدار کوئی نہیںہوتا۔ اینکر نے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کو ووٹ دینگے تو بوڑھا پکوڑہ فروش پھٹ پڑا اس نے انتہائی غصے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کسی کو ووٹ نہیں دیا اور آئندہ دوں گا۔ میں عمران خان سمیت نواز شریف یا شہباز شریف کو اپنا لیڈر بالکل بھی نہیں مانتا جس پر اینکر نے کہا کہ عمران خان کو تو بہت بڑی تعداد میں ملک کے شہری پسند کرتے ہیں اور اپنا لیڈر مانتے ہیں ، اینکر کی اس بات پر بوڑھے پکوڑہ فروش کے جواب نے تو جیسے وہاں موجود اور ٹی وی پر اس کی بات سننے والے تحریک انصاف کے

سپورٹروں اور ووٹروں پر گھڑوں پانی ڈال دیا ۔ اس نے اینکر کی بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان صرف عورتوں کا لیڈر ہے اور بس شادیاں کرتا رہتا ہے ۔ ٹی وی اینکر اور بوڑھے پکوڑہ فروش کے درمیان ہونیوالی اس دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نہایت دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…