اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے گزشتہ روز دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں طلب کیا تھا،تمام پاکستانیوں کی نظر اس خبر پر تھی کہ عدالت اب کیا حکم دے گی ،ایسی صورتحال میں مقامی اخبار نے ایک ایسی غلطی کردی جس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔ دانیال عزیز کو 10روز کے اندر وکیل کا انتظام کرنے کا حکم دیا گیا ۔آج کے اخبارات یہ خبر بھی شائع ہوئی لیکن ایک انگریزی زبان میں شائع ہونے والے ایک مقامی اخبار ”daily Times“نے جب یہ
خبر شائع کی تو سرخی میں ایسی غلطی کردی کہ جس نے یہ خبر پڑھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ،سرخی میں لکھا گیا ”SC grants Daniyal 10 gays in contempt case“جس کا مطلب یہ ہوا ”توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دانیال عزیز کو 10ہم جنس پرست دے دئیے گئے“۔اخبار میں ”days“کی جگہ ”gays“لکھنے سے جملے کا سارا مطلب ہی تبدیل ہو گیا جس جس نے بھی خبر پڑھی وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا۔