اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے گزشتہ ایک سال سے جو سن رہے ہیں اس پر تشویش ہے، پاک امریکہ تعلقات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں امید ظاہر کی کہ پاک امریکہ تعلقات معمول پر آ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مقصد افغانستان کودھکیلنا نہیں، افغانستان میں امن کی بحالی ہماری مشترکہ کوشش ہے، افغانستان میں امن پاکستان سمیت خطے کیلئے انتہائی اہم ہے ٗافغان مسئلہ گزشتہ 3 دہائیوں سے افغانستان میں امریکی موجودگی سے جڑا ہوا ہے۔