پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹھٹھہ میں لرزہ خیز واقعہ،ٹیوشن سنٹر سے گھر واپس جانے والی 9 سالہ لڑکی کا ’ریپ‘، 2 ملزمان گرفتار،ایک ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ (این این آئی)صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے دھابیجی ٹاؤن میں 9 سالہ لڑکی سے مبینہ ریپ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔دھابیجی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) گل حسن کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان رضوان اور علی محمد کو گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کے والد عبدالحفیظ کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نمبر 2018/2 درج کرلی گئی، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی 34،364 اے اور 376 کی دفعات شامل ہیں۔ایس ایچ او کے مطابق ریپ سے متعلق دونوں

ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ چھاپے کے دوران ایک ملزم رضوان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ملزمان کی جانب سے ان کی بیٹی کو جنسی تشدد کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب وہ بلال نگر کے علاقے میں ٹیوشن سینٹر سے واپس گھر آرہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم رضوان اپنے دوست علی محمد کے ساتھ مل کر ان کی بیٹی کو ایک دکان میں لے کر گیا اور وہاں مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا۔اس بارے میں ایک پولیس افسر محمد عالم کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد لڑکی کو گھارو تعلقہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے ابتدائی طبی معائنے میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…